جمعه 15/نوامبر/2024

جارحیت کا 64واں دن،غزہ میں قتل عام،ہر طرف زخمیوں اور لاشوں کے انبار

ہفتہ 9-دسمبر-2023

 

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کا آج 64واں دن ہے۔ صہیونی ریاست کے جنگی جنون کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

 

مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق ہر طرف لاشوں کے انبار ہے اور چیخ پکار، زخمیوں کی آہ وبکا اورآگ اور خون جاری ہے۔

 

زخمی بچوں اورانکے کٹےاعضا کو ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے کے دوران ہر طرف چیخ پکار کی آوازیںسنائی دیتی ہیں۔

 

چیخ و پکار،جھلسنے کی تصویریں اور بچوں کے جسم کے اعضاء کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہےجو ان کی گنجائش سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جارحیتکا سلسلہ ہر گذرتے لمحے جاری ہے۔

 

راہداریوں اورگلیوں میں ہر طرف زخمی کراہتے دیکھے جاتے ہیں۔ ان کی مرہم پٹی کا کوئی انتظامنہیں۔ عالمی برادری ایک بار پھر جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔جنگ بندی میں ناکامی کی ذمہ داری امریکا پر عاید ہوتی ہے جس کے ویٹو سے فلسطینی قومایک بار پھر ایندھن میں تبدیل کئےگئے ہیں۔

 

سند نیوز ایجنسینے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کراسنگ کے مغرب میں اشتیوی خاندانکے گھر کو نشانہ بنانے والے "اسرائیلی” بمباری کے نتیجے میں 5 شہید اورمتعدد شہری زخمی ہوئے۔

 

قابض طیاروں نےغزہ شہر کے مشرق میں فضائی حملوں کے علاوہ وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میںالرحمہ مسجد کے آس پاس کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

 

ہمارے نامہ نگاروںنے رفح شہر کے بربیرہ کیمپ میں الطھراوی خاندان کے گھر کو قابض طیاروں کی طرف سےنشانہ بنائے جانے کے بعد تباہی کے اثرات کی تصاویر کی نگرانی کی اور قابض طیاروںنے الزاویدہ کے علاقے میں جوفیل خاندان کے گھر پر بمباری کی۔

 

اسی طرح کے مقامیاور طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے جورہاللوط میں جبور خاندان کے ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 6 شہید ہوگئے۔

 

ذرائع نے بتایاکہ خان یونس کے جنوب میں جورات اللوط میں النجر خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایاگیا جس سے 3 شہید اور زخمی ناصر میڈیکل ہسپتال پہنچائے۔

 

قابض اسرائیلی طیاروںکی جانب سے رفح شہر میں کویت کے ہسپتال کے قریب ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میںمتعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

قابض طیاروں نےغزہ کی پٹی کے جنوب میں یورپی ہسپتال کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا اور توپخانے سے الشیخ زید کے علاقے اور شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا پروجیکٹ کے آس پاسکے علاقوں پر بمباری کی۔

 

حالیہ اعداد وشمار کےمطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایاکہ غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی جارحیت میں 17487 شہری شہید اور 46480 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی