پنج شنبه 01/می/2025

پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے: اسماعیل ہنیہ

جمعرات 7-دسمبر-2023

 

فلسطین کی اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دےتو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔

 

مجلس اتحاد امتپاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سےٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑےدشمن یہودی ہیں، اس جنگ میں ہمارے بیس ہزار بچے عورتیں اور مرد شہید ہو چکے ہیں۔

 

اسماعیل ہینہ نےکہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتیہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرےگا۔

مختصر لنک:

کاپی