اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے سوموار کی شام ایک فوجیرپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کی 28 گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔
القسام مجاہدیننے بھی زیرو رینج کے فاصلے سے متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ اس کے علاوہ غزہکے اطراف میں یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔
القسام کی رپورٹمیں بتایا گیا ہے کہ "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران القسام کے مجاہدین غزہ کی پٹیمیں تمام جنگی محوروں میں 28 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میںکامیاب ہو گئے۔ انہوں نے صہیونی افواج کو نشانہ بنایا جو کہ ارتکاز اور پوزیشننگکے مقامات پر گھس رہے تھے۔ انہیں فورٹیفائیڈ راکٹوں اور اینٹی پرسنل ڈیوائسز کے ساتھ اور صفر فاصلےسے ان کےنشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کئی صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے۔
القسام بریگیڈزنے کل سوموار کو ایک رپورٹ میں اعلان کیاکہ اس کے مجاہدین نے بیت حانون میں تعینات صہیونی فوج پر قسام کی ایک سرنگ سے بموںاور مشین گنوں سے حملہ کیا، جس میں فورس کے ارکان کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
القسام بریگیڈزنے جبالیہ کے مغرب میں گھسنے والے صہیونی ٹینک کو "ال یاسین 105” گولےسے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈزنے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں مقبوضہ بیر سبع پر راکٹ حملوں سے بمباری کی۔
القسام بریگیڈزنے بیت لاہیا کے مشرق میں داخل ہونے والی صہیونی انجینئرنگ گاڑی "الو” کو”ال یاسین 105″ میزائل سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈزنے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر چھپی خصوصی صہیونی فوجکو نشانہ بنانے کا اعلان کیا جس میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔