پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کا غزہ ڈویژن کمانڈر کی حماس کی کارروائی میں ہلاکت کا اعتراف

اتوار 3-دسمبر-2023

 

ہفتے کی شاماسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ سات اکتوبر "غزہ ڈویژن” میں جنوبی بریگیڈ کےکمانڈر کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

 

عبرانی چینل 12 کیرپورٹ کے مطابق قابض فوج کے ترجمان نے کرنل ایساف حمامی کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ اسےغزہ ڈویژن کے جنوبی بریگیڈ کے کمانڈر، کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ "طوفان الاقصیٰ”جنگ کے آغاز میں ہلاک ہوئے اسرائیلی اہلکار کی لاش حماس کے پاس ہے۔

 

قابض فوج کےترجمان نے مزید کہا کہ اس کا ایک فوجی جو 932ویں بٹالین "نہال بریگیڈ” سے تعلق رکھتا تھا  کل ہفتے کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں جھڑپوں کے دوران شدید زخمی ہوگیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ27 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر قابض فوج کیزمینی دراندازی کے آغاز کے بعد سے اب تک قابض فوج کے اہلکاروں اورافسروں کی مجموعیطور پر تسلیم شدہ ہلاکتوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔

 

7 اکتوبر سے ابتک قابض فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 392 اور افسروں کی 59 انٹیلی جنس ایجنسی شن بیٹ کے10 اہلکار ہلاک ئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی