جمعه 15/نوامبر/2024

جکارتا میں فلسطینیوں کی حمایت میں عظیم الشان ملین مارچ

اتوار 3-دسمبر-2023

 

دنیا بھر میںمظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور قابض ریاست کی منظم دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانےپر عوامی ریلیوں اور اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

کل ہفتے کے روزانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں قومی یادگار کے آس پاس فلسطینی عوام کے ساتھاظہار یکجہتی اور حمایت میں دسیوں ہزار شہریوں نے جلوس نکالا۔ جکارتا کی تاریخ میںیہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا جلوس بتایا جاتا ہے جس میں ہر طرف فلسطینی پرچموں کیبہار دیکھی جا سکتی ہے۔

 

مقامی میڈیا نےرپورٹ کیا کہ غزہ میں انڈونیشی ہسپتال کی تباہی کی اطلاعات نے غزہ کی پٹی کے خلافاسرائیلی جنگ کی طرف عوامی غصے کو تیز کر دیا، جسے بہت سے انڈونیشیائی نسل کشی کیایک شکل سمجھتے ہیں۔

 

جلوس سے قبل اسکے منتظمین نے کہا کہ یہ عظیم الشان جلوس فلسطین کے لیے فنڈ ریزنگ کے اقدامات کے لیےایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا، جس میں سرکاری حکام اور ممتاز مذہبی شخصیاتشرکت کریں گی۔

 

مظاہرے میں مختلفشہروں سے شہریوں نے شرکت کی جو دارالحکومت پہنچے۔ اس دوران انہوں نے فلسطینی پرچماٹھائے اور غزہ کی پٹی پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

 

قابل ذکر ہے کہانڈونیشیا میں گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کی حمایت اور اس پر اسرائیلی جنگ کی مذمتمیں کئی مظاہرے ہوچکے ہیں۔

 

گذشتہ ہفتے انڈونیشیانے غزہ کی پٹی کے لیے تقریباً 21 ٹن طبی امداد بھیجی تھی۔

 

برنامہ خبر رساںایجنسی نے وضاحت کی کہ 21 ٹن امداد لے کر دو طیارے غزہ بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہامداد میں طبی سامان اور آلات شامل ہیں۔

 

دریں اثناء انڈونیشیاکے صدر جوکو ویدودو نے بھیجی گئی امداد کے حوالے سے کہا کہ ’’پہلی کھیپ کی طرح طیارےمصر کے العریش ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوں گے اور وہاں سے امداد غزہ میں تقسیم کیجائے گی‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی