اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی پیدل فوج اور بیتحانون میں قابض فوج کے کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کےاس دستے کو شمالی غزہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ یہ پیدل فوجی جمعہ کے روز سے غزہ میںاسرائیلی جنگ کا دوسرا مرحلہ تیز کرنے آئے تھے۔
القسام بریگیڈ کیطرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے حملے میں کئی اسرائیلی فوجیہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
القسام بریگیڈ نےان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کئی اسرائیلی فوجیوں کوہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ کا یہ حملہ غزہ سٹی کے توام کے علاقےمیں ہفتے کے روز کیا گیا ہے۔
تاہم فوری طور پراسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بارے میں کچھ نہیں بولا ہے۔ واضح رہے جنگی وقفوں کےبعد جمعہ کے روز سے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملے پھر سے شدت اختیار کر چکے ہیں۔البتہ شمالی غزہ کے اندر اسرائیلی فوجیوں کو جنگ کے دوسرے مرحلے میں نشانہ بنانے کاحماس کا پہلا دعویٰ ہے۔