اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھآج جمعرات کے روز کی جنگ بندی پر اتفااق کیا گیا ہے۔
غزہ پر اسرائیلیجارحیت کے دوران ثالثی کرنے والے ملک قطر نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع کی جائے گی کیوں کہ غزہ میں چھ روزہانسانی تعطل ختم ہونے والا ہے۔
قطر کی وزارتخارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا ہے جکہ ’ریاست قطر کی مشترکہثالثی کے فریم ورک کے اندر فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں نے غزہ کی پٹی میں انسانیہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کو ان ہی سابقہ شرائط کے تحت ایک اضافی دن کے لیےبڑھانے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے جو کہ ایک جنگ بندی اور انسانی امداد کی داخلے ہیںپر مشتمل ہیں۔