جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں ملبے تلے سے 160 فلسطینی شہدا کی لاشیں برآمد

بدھ 29-نومبر-2023

 

غزہ کی پٹی میں ریسکیواور ایمبولینس کے عملے اور رضاکاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے اورسڑکوں اور گلیوں سے 160 شہداء کو نکالا، جس سے گذشتہ اکتوبر کی 7 تاریخ کو اسرائیلیجارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد15000 سے زائد ہوگئی ہے جن میں 6150 سےزائد بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

 

میڈیا ذرائع کےمطابق ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری اور آلات کی کمی کی وجہ سے ریسکیو عملہ اب تکشہداء کی لاشوں کو نکالنے کے لیے دستی اوزاروں اور روایتی ابتدائی طریقوں پرانحصار کرتا رہا ہے۔

 

نامکمل اعداد وشماربتاتے ہیں کہ تقریباً 6500 لاپتہ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ جن میں4700 سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

انسانی بنیادوںپرعارضی جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے گذشتہ جمعہ کی صبح سے ریسکیو اور ایمبولینس کاعملہ اور شہری اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ شہداء سے زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کیکوشش کر رہے ہیں۔

 

گذشتہ پانچ دنوںمیں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر آنے والی انسانی تباہی کی ہولناکیکا انکشاف ہوا ہے، کیونکہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 300000 مکانات کو نقصانپہنچا، فضائی، زمینی اور سمندر سے 50000 رہائشی یونٹس تباہ ہوئے۔

 

"جنگ بندی”کے باوجود قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبمیں بے گھر ہونے والے شہریوں کو شمال میں اپنے شہروں اور قصبوں کو واپس جانے سےروک دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی