اسرائیل کے سابقوزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہوجنگ کے دوران اسرائیل کی قیادت کرنے کے اہل نہیں ہیں اور نیتن یاہو اور انتہائیدائیں بازو کے بغیر قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں ایہود باراک نے کہا کہ "اسرائیل ایک فیصلہکن دوراہے پر پہنچ رہا ہے۔ حماس کی عسکری اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے کامکو مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے یہاں تک کہ بیرونی دباؤ کے باوجود اس جنگ کو جاریرکھنا چاہئیے چاہے اس میں مہینے لگ جائیں۔
ایہود بارک نے اسبات پر زور دیا کہ نیتن یاہو کی جنگ کی قیادت کرنے میں ناکامی ان کے اس انکار سےہوتی ہے کہ اگلے دن کے لیے واضح منصوبہ بندی کے بغیر فتح حاصل نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے نیتنیاھو کے اِیتمار بین گویر اور بیزلیل سموٹریچ کے ساتھ اتحاد کو "ناپاک” قراردیا۔