شنبه 16/نوامبر/2024

کراچی: عظیم الشان جلوس میں لاکھوں افراد کا فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی

بدھ 29-نومبر-2023

 

اقوام متحدہ کیجانب سے 29 نومبر کو ’فسلطینی عوام کے ساتھ یکجہتی‘ کے دن پر کراچی میں فلسطین یکجہتیکمیٹی نے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔

 

فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی اس ریلی میں پورا کراچی امڈ آیا۔ لاکھوں کے مجمعےنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم ، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کیحمایت میں نعروں کے علاوہ اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

 

نامہ نگاروں کےمطابق ریلی سہ پہر تین بجے شاہراہِ قائدین پر طارق روڈ چوک سے شروع ہوئی جو مزارقائد کے قریب نمائش چورنگی پر اختتام پزیر ہوئی۔ 

 

ریلی میں پاکستانپیپلز پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، عوامی نیشنل پارٹیسمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، تاجر تنظیموں، طلبہ، وکلا، مزدور تنظیموں کےرہنماؤں، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 

ریلی کے شرکا نےفلسطین کے جھنڈے اور فلسطینی عوام کے حق اور اسرائیل مخالفت میں بینر اٹھائے ہوئےتھے۔ 

 

ریلی کی منتظم کمیٹیکے رکن اور سابق سٹی ایڈمنسٹریشن کراچی فہیم زمان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتےہوئے کہا ’جس طرح اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف مظالم اور بربریت کی نئی تاریخ رقمکی ہے۔ اس کے خلاف پاکستان میں ایک بڑی ریلی کا نکالنا ضروری تھا اور آج کراچی کےلوگوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام اپنے فسلطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھکھڑے ہیں۔‘

 

مختصر لنک:

کاپی