اسرائیلی ذرائعابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ یحییٰالسنوار نے گذشتہ چند دنوں کے دوران ان کے تنظیم کے ہاں یرغمال بنائے گئے کئیاسرائیلیوں سے ملاقاتیں کیں ہیں۔
میڈٰیا میں آنےوالی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار نے قیدیوں سے ملاقات میں کہا انہیںاطمیان دلایا کہ وہ بے فکر رہیں کیونکہ وہ محفوظ مقام پر ہیں۔یہاں آپ کا بال بھیبیکا نہیں ہوگا۔
یاد رہے حماس کےرہنما یحییٰ السنوار غزہ میں اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔اسرائیلی فوجی ان کے خون کے پیاسے ہیں۔
اسرائیلی براڈکاسٹ اتھارٹی نے بتایا کہ یحییٰ السنوار نے غزہ کے محفوظ زیر زمین غار نما بنکروںمیں اسرائیلی یرغمالیوں سے ملاقات کی اور ان سے عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئےان سے خیریت دریافت کی۔
براڈ کاسٹ اتھارٹینے حال ہی میں رہائی پانے والی ایک یرغمالی خاتون کے حوالے سے بتایا کہ اسیری کےابتدائی دنوں میں وہ دوسرے چند اسرائیلی قیدیوں کے ہمراہ ایک غار میں تھی کہ جب یحییٰالسنوار ان لوگوں سے ملاقات کرنے آئے۔
اتھارٹی کے مطابقحماس کے رہنما نے اسرائیلی یرغمالیوں کو بتایا کہ ’’آپ لوگ یہاں انتہائی محفوظ ہیں،یہاں آپ کا بال بھی بیکا نہیں ہو گا۔‘‘
اسرائیل کے عبرانیمیں نشریات پیش کرنے والے چینل 13 کے مطابق سکیورٹی سے متعلق خفیہ رپورٹس میں اسامر کے واضح اشارے موجود ہیں کہ یحییٰ السنوار یرغمالیوں کی حفاظت کو یقینی بنانےکی خاطر خود کو ان کے قریب رکھتے تھے۔