اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے جماعت کے القدس کے لیے ترجمان محمد حمادہ کی غزہ کی پٹی میں جاریوحشیانہ بمباری میں شہید ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے شہید رہ نما کی خدمات کو خراجعقیدت پیش کیا ہے۔
حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جماعت کے شہید رہ نما کے خاندان، فلسطینی قوم، عرب مسلمان عوام اورآزاد ضمیر لوگوںسے محمد حمادہ ابو ابراہیم کی اسرائیلی دشمن کی وحشیانہ بمباری شہادت کی تصدیقکرتے ہیں۔
حماس نے ایک بیانمیں کہا کہ مجاہد محمد حمادہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی صہیونیجنگ کے ایک حصے کے طور پر غدار صہیونی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ شہید مجاہد محمد حمادہ نے اپنی زندگی اپنی قوم ، یروشلم شہر اور مسجد اقصیٰکے دفاع میں صرف کی۔ وہ 14 سال سے زائد عرصے تک گرفتار رہے۔انہیں وفاء الاحرار معاہدےکےتحت 2011ء میں رہا کیا گیا تھا۔