اتوار کی شاماسرائیل اور القسام بریگیڈ نے قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل کرلیا۔ حماس نے13 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا اور بدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینیرہا کردئیے۔ تین روز میں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکی اور بدلے میں117 فلسطینی قیدی رہائی پاکر مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اسرائیلی زیر حراست افراد کی ملک میں آمد کی تصدیقکی ہے اور بتایا کہ اتوار کو وطن واپس آنے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں میں 9 کمسن، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ حماس نے تیسرے روز بھی معاہدہ سے الگ مزید 5 غیرملکی شہریوں کو بھی رہا کیا۔
رہا ہونے والےفلسطینیوں کا رام اللہ میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نےجیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں اور ان کے اقارب کو جشن منانے سے روکنے کے لیےطاقت کا استعمال کیا۔
ادھر 39 اسرائیلیوںکے بدلے 117 فلسطینی رہا، ہفتہ تک غزہ لائی گئی طبی امداد کا حجم 2675 ٹن ہوگیا۔