چند روز قبل ایکدل گرفتہ کر دینے والے ویڈیو میں نظر آنے کے بعد فلسطینی دادا نئے ویڈیو کلپ کےساتھ سوشل میڈیا پر آگئے۔ چند روز قبل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فلسطینی بزرگ اپنیشہید ہونے والی پوتی ’’ ریم‘‘ کے گالوں بوسہ دے رہے اور ان کی آنکھیں بند کر رہے ہیں۔
ساٹھ سالہ ابو ضیاکی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں ابو ضیا نے اپنی پوتی ریمسے ہونے والی اپنی آخری گفتگو کے حوالے سے بتایا ہے۔
ابو ضیا نے جب میںاسے کفن دینے کے لیے لے گیا تو میں نے اس کی آنکھیں نمک کے محلول سے پونچھیں تاکہان سے راکھ نکل جائے۔ میں نے اس کے کان میں ایک بالی دیکھی۔ میں نے اسے اس کی یادمیں رکھنے کے لیے لے لیا۔ میں ہر روز ریم اور طارق کی قبروں پر جاتا ہوں۔ یاد رہےان کا نواسہ طارق بھی صہیونی بمباری میں شہید ہوگیا تھا۔
غم زدہ دادا چندروز قبل اپنے ہاتھوں میں ریم اور طارق کی لاشیں اٹھائے نمودار ہوئے۔ وہ چھوٹی لڑکیکی آنکھیں کھولنے اور اس کے گالوں کو چومتے ہوئے اسے مخاطب کرنے کی کوشش کرتےدکھائی دئیے تھے۔ پھر وہ طارق کے چہرے کو چھونے لگے۔
ابو ضیا نے ایکسے زیادہ مرتبہ یہ بات کی ہے کہ وہ دونوں روح کی روح ہیں۔ ’’روح الروح‘‘ کے یہالفاظ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ ’’ روح الروح‘‘ کے الفاظ کے ساتھلوگوں نے معمر شہری ابو ضیا کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ط