جمعه 15/نوامبر/2024

زمینی لڑائی کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں اور ٹینک تباہ

جمعہ 24-نومبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹیپر اسرائیلی فوج کی زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک 335 صیہونی گاڑیوں کو نشانہ بنایاگیا ہے جب کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں 33 (صیہونی) گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئے گئے۔

 

القسام بریگیڈ کےترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں جسے الجزیرہ سیٹلائٹ چینل نےجمعرات کونشر کیا میں کہا کہ القسام کے مجاہدین نے الشیخ رضوان محلے میں الرنتیسی ہسپتال کےمشرق میں 8 فوجیوں پر حملہ کیا، جس میں وہ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران القسام کے مجاہدین نے کئی مخصوص کارروائیاں کیں جنمیں دشمن کی فوجوں کو ہلاک کیا گیا اور بیت حانون میں دشمن کے ایک گروپ کو ایک اینٹیپرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔”

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ "طوفان الاقصیٰ” کی جنگ کے 48ویں دن القسام مجاہدین وحشیانہ صیہونیجارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنی پوزیشنوں اور جنگی مراکز پر قبضہ کر رہے ہیں،جبکہ دشمن ابھی تک اپنی فوج کا نقصان چھپا رہا ہے۔

 

ابو عبیدہ نےمغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے مزاحمتی کارروائیاں کرنے پر انہیں سلامپیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یمن، لبنان، عراق میں ہمارے بھائی ہر محاذ پر دشمن پرحملہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہہم خاص طور پر اردن میں اپنے بھائیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہر قسم کی عوامی اوربڑے پیمانے پر مزاحمتی کارروائیوں کو تیز کریں۔

 

ابو عبیدہ نے مزیدکہا کہ التوام، جبالیہ، بیت حانون، الشیخ رضوان اور الزیتون کے علاقوں میں گذشتہ72 گھنٹوں کے دوران 33 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ "ان حملوں میں دشمن کی بعضگاڑیاں جزوی اور بعض مکمل تباہ ہوگئیں۔ ان میں فوجی بردار کیریئر ٹرک، ٹینک، بلڈوزاورکھدائی کرنے والی مشینیں شامل تھیں۔ فلسطینی مجاھدین نے پیدل چلنے والے صہیونیفوجیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی