جمعه 15/نوامبر/2024

جنگ بندی سے قبل قابض فوج کا انڈونیشیا ہسپتال پر دھاوا

جمعہ 24-نومبر-2023

 

صیہونی قابض فوجنے جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا کے ہسپتالپر ٹینکوں سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک زخمی خاتون جاں بحق اور تین شدیدزخمی ہو گئیں۔

 

غزہ میں محکمہ صحتکے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ "قابض فوج نے ٹینکوں کے ساتھ انڈونیشیاکے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور اورہسپتال پر بمب برسائے۔ جس کے نتیجے میں ہسپتال آگ اور دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔

 

البرش نے اس باتکی تصدیق کی کہ انڈونیشیا کے ہسپتال میں قابض فوج الشفاء ہسپتال والا جنگی جرم دہرانے کی تیاریکررہی ہے۔

انڈونیشی ہسپتالمیں تقریباً 200 زخمی اور طبی عملے کے 25 کارکن موجود ہیں۔

 

قابض فوج نے بیتلاہیا میں واقع انڈونیشی ہسپتال کا کئی دنوں سے محاصرہ کر رکھا ہے اور اس سے قبلبراہ راست بمباری بھی کی جس کے نتیجے میں 12 مریض اور ان کے ساتھی طبی عملے کےمتعدد کارکن شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

اس کے بعد طبی ٹیموںنے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر ہسپتال کے اندر موجود تقریباً 700 مریضوں اورزخمیوں کو نکالا اور انہیں جنوبی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی