جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ ہولوکاسٹ کا 48 واں دن، نسل کشی اور اجتماعی قتل وغارت گری جاری

جمعرات 23-نومبر-2023

 

صیہونی قابضافواج نے مسلسل 48ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اپنا خونی ہولوکاسٹ جاری رکھا ہوا ہےجس میں مزید بمباری میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میںزیادہ تر بچے شامل ہیں۔

 

ہمارے نامہ نگارنے بتایا کہ قابض جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے آس پاس کے علاقوں پر ایک ایسے وقتمیں درجنوں حملے کیے جب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی کوشش کی جا رہیی ہے۔

 

اطلاعات ہیں کہصہیونی دہشت گرد حکومت اور اس کا خون خوار سربراہ بنجمن نیتن یاھو جنگ بندی کے بعضطے شدہ نکات سے پیچھے ہٹ گیا۔

 

قابض فوج کےترجمان ریڈیو نے اطلاع دی کہ جنگ بندی ملتوی ہونے کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہنام نہاد "سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ” نے غزہ پر حملوں کو تیز کرنے کی ہدایت کیاور فضائیہ پوری پٹی میں بمباری کی وسیع لہر کو آگے بڑھا رہی ہے۔

 

قابض طیاروں نےخان یونس کے مشرق میں واقع قصبہ خزاعہ میں چند روز قبل ابو ردا خاندان کے ایک مکانکو تباہ کرنے کے بعد تیسری بار وہاں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمیہوئے۔

 

آج صبح قابض فوجکے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح پر تین حملے کیے۔

 

ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس پر اپنے فضائیحملوں اور توپ خانے کی گولہ باری تیز کر دی ہے جہاں گھنٹوں کے دوران توپ خانے کےگولوں کے نتیجے میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 20فضائی حملوں نے مختلف ٹھکانوں کو نشانہبنایا گیا۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمیوں کو العودہ اسپتال پہنچایاگیا۔

 

صیہونی جنگی طیاروںنے رفح کے علاقے برہما میں برہوم خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا اور جس کے بعد متعددزخمیوں کو کویت کے ہسپتال پہنچایا۔

 

ہمارے نامہن گار نےاطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں الطویل خاندان کے ایک گھر کونشانہ بنانے سے متعدد شہری شہید اورزخمی ہوگئے۔

 

قابض فوج نے غزہمیں الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کو گرفتار کر کے حراست میں لےلیا۔

 

غزہ کے شمال میںبیت لاہیا کے کمال عدوان ہسپتال میں قابض فوج کی الحوجہ اور الیفویہ گلیوں اورجبالیہ کے الطرنس جنکشن کے قریب ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہیداور زخمی ہوئے۔

 

خان یونس کے مشرقمیں واقع قصبے بنی سہیلہ میں ابوموسیٰ خاندان کے تین منزلہ مکان کو قابض فوج نےنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید، جن میں نصف سے زائد خواتین اور بچے ہیں۔بمباریسے مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا جس کے نتیجے میں کئی شہری ملبے تلے دب گئے ہیں اورانکی تلاش جاری ہے۔

 

طیاروں نے خان یونسکے شمال مشرق میں القرا میونسپلٹی کی عمارت پر بمباری کی۔

 

قابض طیاروں نےوسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کی۔

 

وسطی غزہ میںنصیرات کے مقام پر فوٹو جرنلسٹ محمد عیاش اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت متعددشہری زخمی ہوگئے جس  کے بعد اسرائیلیجارحیت میں اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔

 

غزہ کی پٹی میںسرکاری میڈیا آفس نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے پٹی پر اسرائیلیجنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14532 ہو گئی ہے، جن میں 6000 سے زیادہبچے اور 4000 خواتین شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی