اسپین کی 17 ٹریڈیونینوں نے ہسپانوی ایوان نمائندگان اور حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطعکرنے کے لیے کھلے بیان کے ذریعے فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی قابض دشمن کےخلاف تاریخی بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ "فلسطین ایک گمشدہ مقصد نہیں۔ مزدوروں کی نمائندگی کرنے والی طبقاتی یونینیںاور تنظیمیں اس وقت ایک بہت اہم مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہیں، جس میں پہلا مسئلہاسرائیل اور اس کے صہیونی ریاست کے ساتھ ہسپانوی ریاست کے تعلقات کا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "حالیہ دنوں میں ہم نے فلسطینی عوام کےخلاف صہیونی فوج کے المناکواقعات دیکھے ہیں، جو 7 اکتوبر سے اسرائیلی صیہونی حکومتوں اور ان کی فوج کی طرفسے کئی دہائیوں سے قبضے، نسل پرستی اور ناانصافی، جنگی جرائم، امتیازی سلوک، بلاامتیازہسپتالوں اور سکولوں کے خلاف بمباری اور بجلی، پانی، ایندھن، ادویات اور اشیائےخوردونوش کی بندش کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "اس تنازع کے تاریخی تناظر کو سمجھنا ضروری ہے، جس میں 1948 میں اسرائیلکا قیام فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے اور فلسطینیوں کی نقل مکانی کا باعث بنا”۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "آج بھی 80لاکھ فلسطینی اپنی سرزمین میں پناہ گزینوں کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔اسرائیل، امریکا اور یورپی یونین کی اہم فنڈنگ کے ساتھ بین الاقوامی انسانیقانون کو نظر انداز کر رہا ہے اور فلسطین پر اپنا مجرمانہ قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے”۔
بیان میں اس باتپر زور دیا گیا کہ "اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف نسلی تطہیر اور نسل پرستیکو جاری رکھنے کے طریقہ کار کو یہودیوں اور ماہرین، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومنرائٹس واچ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی دو حالیہ رپورٹوں اسرائیل کے جنگیجرائم کی تفصیل سامنے آتی ہے۔
اسپینی ٹریڈیونینز کی طرف سے اسرائیل کے فوری اور ہر سطح پر بائیکاٹ جب کہ فلسطینی مزاحمت کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا۔
اسرائیل کابائیکاٹ کرنے والی تنظیموں میں
1-CGT
2-Cobas
3- Solidaridad Obrera
4-Alternativa Sindical de Clase
5-SAT
6-Plataforma Sindical E.M.T.
7- INTERSINDICAL VALENCIANA
8- INTERSINDICAL VALENCIANAICS
9- SOC
10-CSI
11-CUT
12-FEDERACIÓN SINDICALCANARIA
13-11T CENTRAL UNITARIA DETRABALLADORAS
14-STM INTERSINDICALVALENCIANA
15-S.F. CONFEDERACIÓNINTERSINDICAL
16-CNT
17-CONFEDERACIÓNINTERSINDICAL
شامل ہیں۔