غزہ کی پٹی میںسرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر چھیالیسویں روز جاری اسرائیلیجارحیت میں شہداء کی تعداد (14128) سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5840 سے زائد بچےاور 3920 خواتین شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شہداء میں سے 69 فیصد بچے اور خواتینکی کیٹیگری میں ہیں۔
"سرکاری میڈیا پرسن” نے جارحیت کی تازہ ترین پیش رفت پراپنے روزانہ کے بیان میں اشارہ کیا کہ قابض فوج نے 1354 سے زیادہ اجتماعی قتل عامکیے، جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد 6800 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔ وہا تو ملبے تلے دبےہوئے یا جن کی لاشیں گلیوں اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔لاپتا افرادمیں 4500 سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے وضاحت کیکہ طبی عملے کے شہداء کی تعداد 205 تک پہنچ گئی ہے جن میں ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکسکارکن شامل ہیں۔22 سول ڈیفنس کے عملے کے کارکن، 62 صحافی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابقاسرائیلی جارحیت کے چھالیس روز میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33000 سےتجاوز کرگئی، جن میں سے 75 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین تھیں۔
تباہ ہونے والےسرکاری ہیڈ کوارٹرز کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ اس دوران 266 اسکول تباہ کیےگئے۔
جبکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 83 تک پہنچ گئی۔3 گرجا گھروں کو نشانہ بنانے کےعلاوہ جزوی طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 170 مساجد تک پہنچ گئی۔