فلسطینی محکمہامور اسیران اور فلسطینی اسیران کلب نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج نے صحرائے النقب جیلمیں قلقیلیہ گورنری سے تعلق رکھنے والے قیدی 38 سالہ ثائر سمیح ابو عصب کو قتل کر دیا ہے۔
اسیران کمیشن اورکلب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا قیدی ابو عصب 27 مئی 2005 سے حراست میں تھے اور انہیں25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
انہوں نے تصدیق کیکہ قیدی گذشتہ سات اکتونرکےبعد فلسطینیوںکے خلاف شروع کی گئی جنگ میں جیل میں قتل کیا گیا چھٹا فلسطینی ہے۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ قابض ہمارے قیدیوں کے خلاف منصوبہ بندی کے ساتھ قتل عام کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی، غرب اردناور القدس سمیت فلسطین کے ہر علاقے حتیٰ کہ جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نسل کشی کیپالیسی پرعمل پیرا ہے۔
اسرائیلی جلادوںکے تشدد سے جیلوں میں فوت ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 33 سالہ عبدالرحمن احمد محمد مرعی شامل ہیں جنہیں 14 نومبر کو مجد جیل میں شہید کر دیا گیا تھا اور وہ 25 فروری سے زیرحراستتھے۔
"عوفر”جیل میں غزہ سے تعلق رکھنے والے قیدی ماجد احمد ثقول کو 6 نومبر کو شہید کیا گیا
24 اکتوبر 2023کو رام اللہ کے جنوب مغرب میں واقع قصبے بیت سیرہ سے تعلق رکھنے والے قیدی عرفات یاسرہمدان کو "عوفر” فوجی جیل میںشہید کر دیا گیا۔