جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں پرتشدد جنگ جاری، مجاھدین کے ہاتھوں دشمن فوج زخم چاٹنے پر مجبور

جمعرات 16-نومبر-2023

 

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینی مجاھدین کے درمیان گھمسان کی جنگجاری ہے۔

 

غزہ میں زمینیدراندازی کرنے والی قابض فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان کئی مقامات پرجھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ان جھڑپوں میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 

جمعرات کو قابضفوج اور مجاھدین کے درمیان لڑائی میں صفر کے فاصلے سے ہونے والی جھڑپوں میں دشمنکے کئی ٹینک تباہ اور کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 

ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی گورنری اور غزہ شہر کے مغرب اور جنوب میں دراندازی کیلکیروں میں اب بھی شدید جھڑپیں سنائی دے رہی ہیں۔اس دوران گولیوں کے تبادلے اوربمباری کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

 

قابض فوج نےجمعرات کی صبح اعلان کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھجاری لڑائی میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

 

اس طرح گذشتہ سال27 اکتوبر کو غزہ میں اپنی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک قابض فوج کیسرکاری طور پر تسلیم شدہ ہلاکتوں کی کل تعداد 51 ہو گئی ہے، جب کہ مزاحمتی ذرائعکا کہنا ہے کہ دشمن کا جانی نقصان اعلان کردہ تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے۔ دشمن غزہکے محاذ پر اپنی فوج کی ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے۔

 

خیال رہے کہ غزہکی پٹی پر اسرائیلی فوج کی کارروائی 7اکتوبر سے جاری ہے۔

اس لڑائی میںاسرائیل نے اپنے سولہ سو فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

 

حماس کے عسکریونگ القسام بریگیڈز نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے تماممحاذوں پر 11 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پرتباہ کر دیا ہے اور کئی اسرائیلیفوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔



مختصر لنک:

کاپی