جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج غزہ کےالشفا ہسپتال میں داخل، مزید قتل عام، گرفتاریاں

بدھ 15-نومبر-2023

 

بدھ کی صبح سویرےاسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشفاء میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہکرنے اور گذشتہ چھ دنوں کے دوران بار بار بمباری کرنے کے بعد اس پر دھاوا بول دیا۔قابض فوج کی بھاری نفری ہسپتال کے اندر داخل ہوگئی ہے جہاں مزید قتل عام کیاطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 

الشفا میڈیکلکمپلیکس کے ذرائع نے الجزیرہ کو اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ہسپتال کے اندر موجودادویات اور طبی آلات کے ایک گودام کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 

ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں متعدد بے گھر، بیمار اور زخمی افراد کوگرفتار کیا۔

 

الشفاء ہسپتال کےایمرجنسی سپروائزر ڈاکٹر عمر زقوت نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے ہسپتال کے زیادہ ترگیٹس کو دھماکے سے اڑا دیا اور وہاں گیٹوں کے قریب موجود لوگ شہید ہوگئے ہیں۔

 

انھوں نے کہا کہطبی ٹیمیں زخمیوں کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، قابض فوج نے بے گھر ہونےوالوں میں سے بہت سے لوگوں کو حراست میں لیا اور ان کی آنکھوں پر پٹیان باندھ دی،ان کے کپڑے اتار دیے، اور انھیں نامعلوم منزل پر لے گئے۔

 

ابتدائی طور پرالشفاءکمپلیکس میں برنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر احمد مقلاتی نے الجزیرہ کے ذریعہ ایکپریس بیان میں رپورٹ کیا کہ "اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر میڈیکل کمپلیکس کے کیمپسمیں داخل ہو گئے ہیں۔”

 

میڈیکل کمپلیکسکے اندر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی قابض گاڑیوں نے کمپلیکس کے مغربیحصے پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آور علاقے میں محکمے کے دروازے اور دیواریں اڑا دیں۔

 

غزہ میں وزارتصحت نے خبردار کیا ہے کہ قابض فوج مریضوں،بے گھر افراد اور ہسپتال کے اندر پھنسے طبی عملے کے خلاف قتل عام کر رہا ہے اوروہاں پر موجود 9000 افراد کی زندگی خطرےمیں ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی