جمعه 15/نوامبر/2024

حماس نے ایندھن سے متعلق اسرائیلی حکومت کا دعویٰ مسترد کردیا

پیر 13-نومبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے اتوار کے روز اس بات کی تردید کی کہ اس نے غزہ کے الشفاء ہسپتالمیں طبی استعمال کے لیے اسرائیل سے 300 لیٹر (79.25 گیلن) ایندھن لینے سے انکار کردیا تھا۔

 

حماس نے ایک بیانمیں کہا۔ "یہ پیشکش ان مریضوں کے درد اور تکلیف کو کم کرتی ہے جو پانی، خوراکیا بجلی کے بغیر اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ مقدار ہسپتال کے جنریٹرز کو تیس منٹ سے زیادہچلانے کے لیے کافی نہیں ہے۔”

 

بیان میں یہ کہاگیا کہ حماس الشفاء ہسپتال کے انتظام سے وابستہ نہیں ہے اور "نہ ہی (حماس) اسکے فیصلہ سازی کے ڈھانچے کا حصہ ہے۔ ہسپتال مکمل طور پر فلسطینی وزارتِ صحت کے زیرِاختیار ہے۔”

 

یہ معاملہ اس وقتسامنے آیا ہے جب اتوار کے روز حماس کے خلاف اسرائیل کے حملے سے شمالی غزہ کے بڑےہسپتال منقطع ہو گئے تھے۔

 

طبی عملے نے بتایاکہ شمالی غزہ جو عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے اور یرغمالیوں کو آزاد کروانے کے لیےاسرائیل کی ایک ماہ پرانی جنگ کا مرکز تھا، وہاں الشفاء اور علاقے کے دیگر ہسپتالایندھن اور ادویات کی قلت کی وجہ سے مریضوں کی بمشکل نگہداشت کرنے کے قابل تھے۔

 

ہسپتال کےڈائریکٹر محمد ابو سلیمہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے ہسپتال کو ایندھن کیفراہمی کی آفر میں کوئی صداقت نہیں اور اسرائیلی حکومت کے اس طرح کے دعوے الشفاءہسپتال میں کیے گئے جرائم اور قتل وغارت گری پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی