صہیونی قابضافواج نے منگل کی شام تسلیم کیا کہ 7اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7262 ہو گئیہے۔
اسرائیلی وزارتصحت نے ایک بیان میں کہاکہ "جنگ کے آغاز سے ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کیتعداد 7262 اسرائیلیوں تک پہنچ گئی ہے۔”
انہوں نے نشاندہیکی کہ "اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی تعداد 342 ہے، جن میں سے 51 کیحالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 152 بحالی کے شعبوں میں ہیں۔”
قابض افواج نے اسسے قبل 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں زمینی دراندازی میں 32 افسران اور فوجیوں سمیتتقریباً 1600 فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا، اس کے علاوہ کماز کم 242 کو گرفتار کیا تھا۔
قبل ازیں منگل کیشام اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اعلان کیا تھا کہ مرنے والوں میںاسرائیلی فوج کے 348 فوجی اور افسران، 59 پولیس افسران اور 10 جنرل سکیورٹی ایجنسی(شن بیٹ) کے اہلکار شامل ہیں۔
غزہ پر صیہونیغاصب فوج کی 32 روز سے تباہ کن جنگ جاری ہے، جس میں 4 ہزار 237 بچے اور 2719 خواتینسمیت 10 ہزار 328 فلسطینی شہید اور 26 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ مغربی کنارے میں163 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 215 کو گرفتار کیا گیا۔