اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی (یو این آر ڈبلیو اے)نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ میں اپنے 5 ملازمین کی شہادت کا اعلان کیا ہے، جسسے غزہ میں اس کے شہید ہونے والے ملازمین کی تعداد 79 ہوگئی ہے جب کہ بیس زخمیہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کےادارے نے کل اتوار کی شام کہا کہ اسے 24 اکتوبر کو اپنے دو ملازمین کی شہادت کیتصدیق ہوگئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اس کے ملازمین کےزخمی ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔
اس نے بتایا کہغزہ کے مختلف علاقوں میں اس کی 48 تنصیبات کو بمباری سے نقصان پہنچا ہے اور اس کےبہت سے ملازمین نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو کھو دیا ہے۔ وہ اپنے گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہیں، اس کے باوجود وہ انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک محنتجاری رکھے ہوئے ہیں۔
UNRWA نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے غزہ میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنےگھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں اور ان میں سے تقریباً نصف اس کی 149 سہولیات میں مقیمہیں۔
ایجنسی نے اشارہکیا کہ اسرائیل کی جانب سے کل پٹی میں مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے کے دوران اس کاغزہ میں اپنی ٹیم کی اکثریت سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ساتاکتوبر کو غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈ کی طرف سے اسرائیلی فوج پر کیے گئے تاریخیحملے کےبعد صہیونی فوج نے غزہ کے باشندوں پر قیامت ڈھا رکھی ہے۔
اسرائیلی بربریتمیں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 32 ہزار سے زیادہفلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں کی بڑی تعداد بچوں اور خواتین پر مشتملہے۔