شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ جنگ دوسرے مہینے میں داخل،انٹرنیٹ بند، مزید قتل عام

پیر 6-نومبر-2023

 

غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونیافواج کا ہولوکاسٹ دوسرے مہینے میں داخلہوگیا ہے۔

 

دشمن کے طیاروں نے درجنوں تازہ حملے کیے، رہائشیآبادیوں پر بمباری کی۔ ان کے مکینوں کے سروں پر بمباری کی، ضروریات زندگی کو نشانہبنایا اور کئی طرف سے زمینی حملہ کیا گیا۔

 

 

قابض فوج نے راتکو غزہ کا انٹر نیٹ بند کردیا جب کہ ایک گھنٹے سے کم وقت میں ایک سو سے زایدمقامات پر شدید بمباری کی گئی جس میں مزید دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

 

 

مرکز اطلاعاتفلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میںگھروں اور شہریوں کے محلوں پر درجنوں حملے جاری رکھے ہیں جس سے مزید تباہی اورہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کئی بار پانی کے ٹینکوں اور بیکریوں جیسی ضروریات زندگی کونشانہ بنایا ہے۔

 

 

ذرائع نے اطلاع دیہے کہ قابض کے جنگی طیاروں نے گذشتہ رات الشاطی کیمپ پر شدید بمباری کی جس کےنتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو غزہ کے الشفا کمپلکس لایاگیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابقہسپتالوں کے اطراف میں کی گئی بمباری میں الزیتون الزيتون، الصبرة، الرمال، الرمالجنوبي، الشاطىء، السفينة، المشتل، مجمع أنصار، الشيخ عجلين، تل الهوى اور شہر کےدوسرے مقامات شامل ہیں۔

 

بیت لاہیا میونسپلٹی میں ایمرجنسیکمیٹی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض طیاروں نے جان بوجھ کر پانی کے کنوؤں اور ٹینکوںپر بمباری کی اور میونسپلٹی کی فراہم کردہ خدمات کو نقصان پہنچایا۔

 

غزہ میں دیر البلح کے مقام پر شہداء الاقصیٰہسپتال میں لائے گئے شہدآ کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔

 

سات اکتوبر سےغزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دسہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 

تیس ہزار سے زائدزخمی ہیں۔ جب کہ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی