اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونیغاصب فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنا چاہتے ہیں مگر ہم دشمن کی ہرسازش کو بری طرح ناکام بنائیں گے۔
خلیل الحیہ نےاتوار کی شام الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ حماس کی ترجیح اپنے لوگوں کو بچانا اوردہشت گرد صیہونی جارحیت کو روکنا ہے۔
حماس رہ نما نےہسپتالوں کے بارے میں صہیونی فوج کے ترجمان کے دعوے کے بارے میں کہا کہ قابض دشمن غزہکے عوام کے قتل عام کو طول دینے کے لیے جھوٹ کا ایک طوفان استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہغاصبانہ جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی غاصب غزہ کے لوگوں کو شمال سے جنوب کی طرف بےگھر کرنے کے لیے قتل و غارت گری کی مدت کو طول دینے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارالیتا رہا ہے۔ پھر فلسطینیوں کو جنوب سے بھی باہر نکالنے کے لیے ایسے ہی جھوٹوں کاسہارا لےگا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جنگ کو طول دے کر قابض دشمن مزیددہشت گردانہ جرائم کی منزلیں طے کر رہا ہے اور دنیا بدقسمتی سے ان اقدار اور اخلاقیاتکے سامنے ناکام ہو گئی ہے جس کی اسے پاسداری کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ جب بھی قابض دشمن کئی قتل عام کرنا چاہتا ہے تو وہ مواصلات کے ذرائع کومنقطع کر دیتا ہے۔ پھر درجنوں قتل عام کرتا ہے، ان سب کا مقصد ہمارے فلسطینی عوامکو غزہ میں ان کی سرزمین سے بے گھر کرنا ہے۔
اتوار کی شام کوقابض فوج نے غزہ کی پٹی سے مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا اور درجنوں مقامات پربمباری کرکے بڑے پیمانے پر قتل عام کیا گیا۔
خلیل الحیہ نےکہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری قوم نقل مکانی کے منصوبے کو ناکام بنا دے گی۔ ہمارےلوگ دسیوں ہزار کی تعداد میں اب بھی شمالی غزہ کے علاقے میں موجود ہیں۔