جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مجاھدین نے 24 گھنٹوں میں قابض فوج کی 24 گاڑیاں تباہ کردیں

اتوار 5-نومبر-2023

 

غزہ میں اسرائیلیفوج کے خلاف برسرپیکارعزالدین القسامبریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج کی 24 فوجی گاڑیوں کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے۔ انفوجی گاڑیوں کو فدائی حملے، یاسین گرنیڈ اور دوسرے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

 

ابو عبیدہ نے ہفتےکی شام کو ایک آڈیو تقریر میں کہا کہ ہمارے مجاہدین ابھی تک غزہ شہر کے شمال اورجنوب اور بیت حانون میں صہیونی دشمن کی پیش قدمی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وہ بہادریاور حوصلے کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور دشمن کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم آج طوفان الاقصیٰ کے 29 ویں دنآپ کو دل سے مخاطب کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو منظم جرائم کانشانہ بن رہے ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ ہمارےعوام پر قابض دشمن نے اجتماعی عذاباور صدمہ مسلط کیا ہے۔

 

القسام کے ترجماننے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل حملے جنوبی غزہ کے محور پر کیےگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیسی ساختہالیاسین اینٹی بنکر راکٹ لائے ہیں جن کامقصد عمارتوں میں چھپے صہیونی افواج کو ختم کرنا تھا۔

 

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ مجاہدین حملہ آور افواج کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں اور پوائنٹ صفر سےانپرحملہ کرتے ہیں۔ القسام سنائپر رائفل ہر اس شخص کو نشانہ بناتی ہے جو عمارتوں پرچڑھتا ہے یا جو اپنے ٹینک سے سر اٹھانے کی جرات کرتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہمعلوم ہے کہ ہم ایک غیر مساوی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس کا دنیا میں مطالعہ کیا جائےگا۔

 

ابو عبیدہ نے مزیدکہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کو سزا دے کر ہولناک قتل عام کرکے اور گندے طریقے استعمال کر کے وہ ہمیں کمزور کر رہا ہے، تو وہ فریب میں ہے اوراحمق ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی