شنبه 16/نوامبر/2024

مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ

اتوار 5-نومبر-2023

 

جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی زد میں آنے والے فلسطینیوںکی مدد کے لیے تیزی سے غزہ روانہ ہوگئے۔

 

وہ کسی بھی مسلم ملک کےپہلے مذہبی سیاسی رہنما ہیں جو جنگی علاقے کے سفر پر گئے ہیں۔ مولانا فضل کی نقل وحرکت کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ وہ تباہ حال لوگوں تک خاموشی سے پہنچ کر ان کی مددکرنا چاہتے تھے۔ وہ اپنے ساتھ خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔

 

مولانا کے قریبیذرائع نے بتایا کہ کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی سےخطاب کے بعد، جسے طوفان الاقصیٰ مارچ اور سندھ امن کانفرنس کا نام دیا گیا تھا، وہاس منزل کی جانب روانہ ہوگئے جہاں سے وہ مظلوم لوگوں تک پہنچیں گے۔اس حوالے سے جبجمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہمولانا فضل الرحمن غزہ کی طرف سفر کررہے ہیں،لیکن انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی