اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نےغزہ شہر کے شمال مغرب میں پانچ صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کردیا ہے۔
القسام بریگیڈز نےہفتے کے روز ایک فوجی رپورٹ میں کہا کہ القسام مجاہدین نے غزہ شہر کے شمال مغرب میںایک عمارت میں چھپی ہوئی صہیونی فوج پر حملہ کیا۔ اس کے ساتھ مشین گنوں اور بموں سےجھڑپیں اور 5 فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
القسام نے ایکاور فوجی بیان میں غزہ کے شمال مغرب میں دشمن کے مراکز پر متعدد مارٹر گولوں سےبمباری کا بھی اعلان کیا۔ تل الھوا کے جنوب میں داخل ہونے والی دو صہیونی گاڑیوںکو "الیاسین 105” گولوں سے تباہ کر دیا گیا۔
القسام بریگیڈزاور مزاحمتی کارکن غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی فوجوں کامقابلہ کرنے کے علاوہ قابض دشمن کے ٹھکانوں اور یہودی بستیوں پر میزائلوں سے بمباریکرنے کے سلسلے میں بہادری کے واقعات میں مصروف ہیں۔
مسلسل 29ویں دنبریگیڈ نے تل ابیب، حیفا، ایلات، بیر سبع ، بن گوریون ہوائی اڈہ، اشدود اور غزہ کیپٹی سمیت مقبوضہ مقامات اور بستیوں اور اس کے اہم شہروں پر راکٹ باری جاری رکھی۔
دشمن نے زمینیحملے کے پہلے دن سے ہی غزہ کی سرحدوں میں گھسنے والی القسام مجاہدین اور مزاحمتیقوتوں کے بہادرانہ مقابلے میں اپنے 25 افسروں اور سپاہیوں کی ہلاکت اور 250 سےزائد کے زخمی ہونے کا سرکاری طور پر اعتراف کیا ہے۔