کل جمعہ کے روزنام نہاد "اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل” نے غزہ کی پٹی کے خلاف جاریجارحیت کے تناظر میں اسرائیلیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کے خلاف ایک "بےمثال” انتباہ جاری کیا ہے۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ قومی سلامتی کونسل اور اسرائیلی وزارت خارجہنے ایک مشترکہ بیان میں ایک بے مثال سفری انتباہ جاری کیا۔
انہوں نے دنیابھر میں اسرائیلیوں کے خلاف نام نہاد "یہود دشمنی کے مظاہر” اور”تشدد کے واقعات” میں اضافے کی روشنی میں بیرون ملک سفر کرتے وقت مزیداحتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔
بیان میں اسرائیلیوںسے کہا گیا ہے کہ وہ ان دنوں بیرون ملک سفر پر نظر ثانی کریں، مشرق وسطیٰ اور عربممالک کا سفر کرنے سے گریز کریں، مظاہروں کے مقامات تک نہ جائیں اور اپنی اسرائیلیشناخت کا کوئی اشارہ ظاہر کرنے سے گریز کریں۔
غزہ کی پٹی پرجاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں دنیا بھر کے ممالک میں مشتعل مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلیوحشیانہ بمباری میں اب تک نو ہزار سےزیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خوتین شامل ہیں۔