جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے فلسطینی مجاہدین کے عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان فلسطینیوں کیساتھ کھڑا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی مجاہدین کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور قدم بہ قدم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے طوفان اقصیٰ مارچ کے ذریعے امن کا پیغام دیا ہے، ہم صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں، فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی قوتوں کو فوری اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور سندھ میں بدامنی و عوامی استحصال کیخلاف 12روزہ سندھ امن مارچ کے اختتام پر شاہراہِ قائدین پر طوفان اقصیٰ وسندھ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی آواز پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، پورا پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
کراچی سندھ امن مارچ و طوفان اقصٰی کانفرنس
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اسٹیج پہنچ گئے۔#طوفان_الاقصٰی_سندھ_امن_کانفرنس pic.twitter.com/yWHi2U7FogJamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 2 2023
سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نے وڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کی حمایت دراصل بیت المقدس کی حمایت ہے، مولانا فضل الرحمن فلسطنیوں کے موقف پیش کررہے ہیں، فلسطین کی مائیں بہنیں آپ کی جانب دیکھ رہی ہیں، ارض مقدس فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،فلسطین کی عورتیں بچے علما سب جنگ کے میدان میں ہیں۔
کانفرنس سے فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی، جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی، ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید مصطفی کمال، مولانا عبد الغفور حیدری اور راشد محمود سومرو نے بھی خطاب کیا۔