غزہ کی پٹی میںزمینی کارروائی کے لیے آگےبڑھنے والی قابض اسرائیلی فوج کو میدان جنگ میں فلسطینیمجاھدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
تازہ ترین اطلاعاتکے مطابق القسام مجاھدین نے قابض فوج کے ایک قافلے کو الیاسین راکٹوں اور توپ خانےسے گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چھ ٹینک اور فوجی گاڑیاںتباہ ہوگئیں۔
اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے نصف شب کے بعد غزہ میں دو محوروں سےحملہ آور قابض افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے ال یاسین 105 راکٹوں سے صیہونی غاصبدشمن کے کئی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔
القسام بریگیڈزنے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے مجاھدین نے جنوبی غزہ کے محور میں گھسنےوالی دشمن کی فوجوں کا مقابلہ کیا، مشین گنوں سے ان کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، اور 4گاڑیوں کو "ال یاسین 105” گولوں اور دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔
اس نے ایک اوررپورٹ میں مزید کہا کہ اس کے مجاہدین نے شمال مغربی غزہ کے محور میں دو صہیونی ٹینکوںاور ایک بلڈوزر کو دو "ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا۔
پیر کی شامالقسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ شمال مغربی غزہ میں گھسنے والی قابض افواج کےساتھ مسلح تصادم میں مصروف ہیں۔
القسام بریگیڈزنے مقامی وقت کے مطابق 18:06 پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس کے جنگجو غزہ کےشمال مغرب میں قابض افواج کے ساتھ مشین گنوں اور "ال یاسین 105” گولوںسے مسلح جھڑپوں میں مصروف ہیں۔
مقامی وقت کےمطابق 16:45 پر القسام بریگیڈز نے اطلاع دی کہ انہوں نے بیت لاہیا (غزہ کی پٹی کےشمال) کے شمال مغرب میں گھسنے والی قابض گاڑیوں پر مارٹر گولوں سے بمباری کی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "اس کے مجاہدین نے بیت لاہیا کے شمال مغرب میں گھسنے والی قابض افواجکو حیران کر دیا، اور سنائپر ہتھیاروں کے ساتھ "ال یاسین 105” کے گولوںاور مشین گنوں سے ان پر حملہ کیا۔
قابض دشمن کے ٹینکوں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میںصلاح الدین سڑک کو اکھاڑ دیا۔
القسام بریگیڈزنے اعلان کیا کہ انہوں نے مشرقی غزہ کی پٹی میں الزیتون کے پڑوس میں "گھسنےوالے” اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
القسام نے ایک بیانمیں کہا کہ القسام بریگیڈز نے الزیتون محلے کے مشرق میں گھسنے والے صہیونی فوجیوں کے گروپ کو الیاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا۔