صہیونی قابضافواج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰجنگ شروع کرنے کے بعد سے ہلاک ہونے والے فوجیوں اور آباد کاروں کی تعداد بڑھ کر1538 ہو گئی ہے۔
آج پیر کو اسرائیلیبراڈکاسٹنگ کارپوریشن نے تصدیق کی کہ اب تک 823 ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے اور 715 لاشوں کو تدفین کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی نشریاتیادارے نے مزید کہا کہ باقی لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کےترجمان ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوںکی تعداد 311 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ غزہ میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کیتعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی وزارتصحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز سے اب تک 5431 اسرائیلی زخمیہو چکے ہیں۔
عزالدین القسامبریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلیاندھا دھند بمباری کے نتیجے میں اب تک 50 کے قریب اسرائیلی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتیدھڑے بھی غزہ کی پٹی میں شہریوں کے قتل عام کے جواب میں غزہ کی پٹی، تل ابیب اور زیادہتر بستیوں پر راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔