غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کے مسلط کردہ ہولوکاسٹ کےنتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک 8306 فلسطینیشہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں 3457 بچے اور 2136 خواتین شامل ہیں جب کہ 21048 زخمیہوئے ہیں۔
وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے پیر کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قابض فوج نے غزہ کیپٹی میں 908 بار اجتماعی قتل عام کیا جس میں ہزاروں افراد شہید ہوئے اور بڑی تعدادمیں شہداء اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کےترجمان نے بتایا کہ قابض فوج نے جان بوجھ کر ایمبولینسوں کی نقل و حرکت کو مفلوج کیاتاکہ وہ بیماروں اور زخمیوں کو بچانے میں اپنا فرض ادا نہ کر سکیں۔
انہوں نے تصدیق کیکہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 25 ہسپتالوں کو تباہ کیا اور 25 ایمبولینسوں کونشانہ بنایا۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ ایمبولینس کا عملہ مسلسل بمباری کی وجہ سے اپنے فرائض سرانجام دینے اورمتاثرین تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
انہوں نے تمام بینالاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ طبی سہولیات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانونکو فعال کریں۔
انہوں نے غزہ کےباشندوں سے اپیل کی کہ وہ زخمیوں کو بچانے کے لیے خون کی مناسب مقدار نہ ہونے کیوجہ سے ہسپتالوں میں جا کر خون کا عطیہ دیں۔