چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی دہشت گرد نہیں۔ اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں:الجزائری صدر

پیر 30-اکتوبر-2023

 

الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون نے اتوار کے روز زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی دہشت گرد نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنی سرزمیناور جائز حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔

 

الجلفہ ریاست کےایک ورکنگ اور معائنہ کے دورے کے دوران انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خطابکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "غزہ میں قتل عام کے حوالے سے جو کچھ ہو رہاہے وہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔”

 

انہوں نے کہا کہ الجزائرکے باشندوں کو بھی "دہشت گرد” بھی کہا جاتا تھا جب وہ ظالمانہ استعمارکے خلاف لڑتے تھے۔

 

صدر تبون نے غزہکی پٹی پر چار ہفتوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیشہداء کی روحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

مختصر لنک:

کاپی