ہسپانوی سماجیحقوق کے قائم مقام وزیر لون پلارا نے یورپی یونین کے ممالک کو خبردار کیا کہ وہغزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی میں ملوث ہونے کے جال میںپھنس جائیں گے۔
ایک ویڈیو پیغاممیں جو اس نے "ایکس” پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا تھا پلارا نے غزہ میں رات کےوقت پیش آنے والے دردناک واقعات کی مذمت کی۔انہوں نے اپنی تقریر کو غیر معمولی بےتکلفی کے ساتھ یورپی رہنماؤں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ میں اس جہنم بھریرات کے بعد میں نے ایک یورپی رہ نماؤں کے لیے بہت آسان لیکن بہت اہم پیغام بھیجاہے کہ ہمیں نسل کشی میں ملوث نہ کریں۔
ہسپانوی وزیرہ نےغزہ کی پٹی بالخصوص شمالی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں اضافے پر اپنی گہری تشویشکا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سے مداخلت اور جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں تمام مواصلاتی چینلز کو منقطع کر دیا ہے۔ انہوں نےالزامعائد کیا ہے کہ اسرائیل انٹرنیٹ اورمواصلاتی سروسز بند کرکے غزہ کی پٹی میں ہونےوالے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
پلارا نے موجودہصورتحال کے بارے میں فکرمند یورپی عوام کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا حوالہ دیتےہوئے خطے میں ہونے والی اس تباہی کو روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پرزوردیاْ۔
خیال رہے کہ غزہکی پٹی پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک آٹھ ہزار سے زائدفلسطینی شہید اور بیس ہزار سے زائد زخمیہوچکےہیں۔