جمعه 02/می/2025

ھنیہ کا مصری انٹیلی جنس سے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

ہفتہ 28-اکتوبر-2023

اسلامی تحریکمزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مصری انٹیلی جنس کے سربراہعباس کامل سے فون پر رابطہ کیا، جہاں انہوں نے غزہ کی پٹی سے متعلق تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

 

عباس کامل نے مصرکی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے اور فلسطینی عوام کی فوری ضروریات کوپورا کرنے کے لیے کی جانے والی مکمل کوششوں کا جائزہ لیا۔

 

اس موقعےپر حماس کےسربراہ نے مصر کے ایوان صدر، حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کے موقفکو سراہا۔

 

ھنیہ اور حماس کیقیادت غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئیجارحیت روکنے کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے وسیع رابطے اور تحریک جاری رکھےہوئے ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی