غزہ کی پٹی پرجاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حال ہی میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کیتعداد 20 ہوگئی ہے۔
کل شام صحافیمحمد عماد لباد غزہ شہر کے الشیخ رضوان محلے میں اپنے گھر کے قریب ایک بم دھماکے میںشہید ہو گئے۔
قبل ازیں فلسطینیمیڈیا فورم کی جانب سے ایک بیان میں فلسطینی صحافیوں رشدی السراج اور خلیل ابوعطرہ کی شہادت پر سوگ کا اظہار کیا گیا تھا، جو غزہ کی پٹی پر قابض فوج کے حملوں میںشہید ہوئے تھے۔
فورم نے کہا کہمذکورہ صحافیوں کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونےوالے صحافیوں کی تعداد شہید لباد کے علاوہ 19 صحافیوں تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ کی پٹی کےمختلف علاقوں میں مسلسل 18ویں روز بھی قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں پربمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 110 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعدادبچوں اور خواتین کی ہے۔
محصور پٹی میں میڈیاآفس کے مطابق شہداء کی تعداد 5197 ہوگئی، جن میں 2055 بچے، 1119 خواتین اور 217بزرگ شامل ہیں اور 15273 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔