جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ جنگ، مغرب دوہرے معیار اور منافقت کا مرتکب ہے: ہیومن رائٹس واچ

منگل 24-اکتوبر-2023

 

انسانی حقوق کی بینالاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے اسرائیلی قابض ریاست کے حوالے سے مغرب کی خاموشی کو بین الاقوامیانسانی قوانین کی خلاف ورزی، منافقت، سفاکانہ لاپرواہی اور صریح دوہرا معیار قراردیتے ہوئے فلسطینیوں کے حوالے سے مغربی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔

 

انسانی حقوق کیعالمی تنظیم نے پیر کو ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ مغرب "اسرائیل کی جانب سےبین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی پر خاموش ہے، جبکہ وہ یوکرین کے خلاف روسیجنگ میں روسی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے سے نہیں ہچکچاتا۔”

 

تنظیم نے مزیدکہا کہ "شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطالبات ہر ایکپر لاگو ہوتے ہیں۔

 

” اناطولیہایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ "جنگ کے قوانین میںموروثی عدم باہمی تعاون کا اصول تمام تنازعات پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ "ایک فریقکی طرف سے ان قوانین کی خلاف ورزی دوسرے فریق کی طرف سے خلاف ورزیوں کا جواز نہیںبنتی”

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ "امریکا اور یورپی حکومتیں یوکرین کے خلاف جنگ کے دوران روس کی صریحخلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہیں، اور متاثرین کے لیے انصاف کے حصول کے لیے بینالاقوامی کوششوں کی حمایت کرتی ہیں”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "جبکہ امریکا اور یورپی ممالک نے اسرائیل کے خلاف حماس کی قیادت میںحملوں کی مذمت کی اور ذمہ داروں کا احتساب کرنے اور یرغمالیوں کو رہا کرنے کامطالبہ کیا، لیکن 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر ان کا ردعمل خاموشیپر پرمبنی تھا۔

 

تنظیم نے استفسارکیا کہ "غزہ پر 16 سال سے مسلط محاصرے کو سخت کرنے کی واضح مذمت کہاں ہے جوکہ اجتماعی سزا کے مترادف اور یہ ایک جنگی جرم ہے؟”

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "اسرائیلی سیاسی رہ نماؤں کے بیانات پر غصہ کہاں ہے جو غزہ میں شہریوںاور جنگجوؤں کے درمیان ضروری فرق نہیں کرتے۔ حالانکہ وہ اس گنجان آباد علاقے پر مزیدشدید بمباری کا حکم دیتے ہیں، جس سے شہر کو ملبے میں تبدیل ہو جاتا ہے؟”

 

تنظیم نے مزیدکہاکہ "اسرائیل کو غزہ پر حملے میں بین الاقوامی معیارات کا احترام کرنے کیواضح اور دو ٹوک اپیلیں کہاں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ”یوکرین کی صورتحال کے برعکس، جہاں کیف کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرککرنے اور روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوششیں کی گئیں، دنیا اب اسرائیلی ناکہ بندی اورغزہ پر حملے سے شہریوں کو پہنچنے والے تباہ کن نقصان پر خاموش ردعمل دیکھ رہیہے۔”

 

تنظیم نےکہا کہ "مغربیممالک کی منافقت اور دوہرے معیارات صریح اور واضح ہیں۔ وہ دنیا بھر میں تنازعات میںپھنسے شہریوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے معیارات کو مضبوط اور متحد کرنے میں ناکامہیں‘‘۔

 

مختصر لنک:

کاپی