قطر کے امیر الشیختمیم بن حمد آل ثانی نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہاسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کےدوران تمام حدیں پار کردی ہیں۔
امیر قطرنے کہاکہ غزہ کی پٹی میں قتل عام ہو رہا ہے۔ مزید خون ریزی کا کوئی جواز نہیں۔ دنیاخاموشی توڑ کر اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ جارحیت سے باز رکھے۔
امیر قطر نے آجصبح شوریٰ کونسل کے 52ویں اجلاس کے افتتاحی موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ اسرائیلکو غیر مشروط گرین لائٹ اور قتل و غارت گری کی غیر محدود اجازت دینا جائز نہیں ہے۔
انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ ہمارے دور میں شہری آبادی کا پانی بند کرنے، بجلی سے محروم کرنے،ایندھن بند کرنے، ہسپتالوں پر بمباری کرنے اور ایک پورے علاقے کی آبادی کا محاصرہکرکے اس کو نیست ونابود کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
امیر قطر نے خطےاور دنیا کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اس خطرناک اسرائیلی حملے اور جارحیت کافوری خاتمہ کرنے اور تنازع کے عالمی قانون کے تحت منصفانہ حل پر زور دیا۔
خیال رہے کہ ساتاکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت اور 18 دنوں سے جاری ہولوکاسٹ کے نتیجے میں 5300 سےزائد فلسطینی شہید، 16000 زخمی، تقریباً 14 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔