چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں ہولوکاسٹ جاری، 2055 بچوں، 1119 خواتین سمیت 5087 شہید

پیر 23-اکتوبر-2023

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت کو آج ستروہ دن ہوچکےہیں۔

 

صہیونی فوج غزہکی پٹی میں مسلسل جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ وحشیانہ بمباری میں مزید 60 فلسطینی شہیدہوگئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 

صیہونی قابض افواج نے پے در پے انتقامی قتل عامکا ارتکاب جاری رکھا ہوا ہے۔

 

اسرائیلی فوج ایکطرف غزہ کی پٹی اور دوسری طرف لبنان میں نہتے شہریوں پر حملے کررہی ہے۔

 

 

وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران 23قتل عام کیے، جن میں 182 بچوں سمیت 436 افراد شہید ہوئے، جن میں سے زیادہ تر کاتعلق جنوبی غزہ کی پٹی سے تھا۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ اسرائیلی قابض فوج  کی طرف سےخاندانوں کے خلاف کیے جانے والے قتل عام کی تعداد 597 تھی، جس میں 3813 شہریوں کیجانیں گئیں، جن میں سے بڑی تعداد ابھی تک ملبے تلے دبی ہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ غزہ پر جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننےوالوں کی کل تعداد 5087 ہے جن میں 2055 بچے، 1119 خواتین اور 217 بوڑھے شامل ہیں۔اس کے علاوہ 15273 شہری مختلف زخمی ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا ہمیں1500 لاپتہ افراد کی رپورٹس موصول ہوئیں جن میں 830 بچے بھی شامل ہیں۔

 

انہوں نے انکشافکیا کہ طبی ٹیموں کو شدید جلنے والے زخموں اور جلد کے پگھلنے کے زخمیوں کا سامناہے جو زخمیوں کے جسموں پر پہلے نہیں دیکھا گیا اور ان سے نمٹنا مشکل ہے۔

 

انہوں نے بینالاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کی جلد کو پگھلانے کے لیے استعمالہونے والے ہتھیار کی نوعیت کا انکشاف کریں اور ان کے لیے ضروری علاج کی فوری فراہمیکریں۔

 

قابض فوج کی جارحیتکی تفصیلات کے بارے میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ قابض فوج شہریوںکے خلاف نئے خونی قتل عام کا ارتکاب کر رہی ہے۔

قابض فوج گھروںمیں موجود نہتے شہریوں پر بم گرا کرانہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی