جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں پرحملے کی قیادت امریکا کر رہا ہے، دنیا ہمارا ساتھ دے:مشعل

اتوار 22-اکتوبر-2023

 

بیرون ملک اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ خالد مشعل نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہاور مزاحمت کی حمایت کے لیے مزید کام کریں۔ انہوں نے فلسطین کے حوالے سے عرب پوزیشنکو مضبوط اور مربوط بنانے پر زور دیا۔

 

خالد مشعل نےاتوار کی شام کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہدنیا غزہ اور مزاحمت کی حمایت کرے۔ پوری طاقت کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑی ہو،۔ہمچاہتے ہیں کہ ہم آہنگ اور باضابطہ عرب پوزیشن کو فروغ دیں۔

 

انہوں نے قوم سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم پوری دنیا میں ہے جب تم فلسطین کے لیے جیتو گے۔آپ اس جنگ میں صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں اور یہ فخر اور جلال کی جنگ ہے۔

 

انہوں نے ہماریعرب اور اسلامی امہ میں اور تمام آزاد لوگوں کے ساتھ یروشلم، مسجد اقصیٰ اور غزہ کیحمایت کے لیے ایک سیاسی تحریک کا مطالبہ کیا۔

 

خالد مشعل نے کہاکہ ہم بھروسے اور یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ اللہ ہماری مدد کرے گا۔

 

انہوں نے اس باتکی طرف اشارہ کیا کہ مزاحمت اس دشمن کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی۔

 

انہوں نے حیرت سےکہا کہ ہم اس عظیم منظر اور اس عظیم بہت بڑی ذمہ داری میں کہاں ہیں؟ ہم کہاں ہیںجب خدا ہم سے پوچھے گا آپ نے غزہ، اس کی خواتین، اس کے بزرگوں اور اس کے خاندانوںکی مدد کے لیے کیا کیا؟!

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ مسجد اقصیٰ ہم سب کے لیے مسجد ہمارے نبی کا قبلہ، ہماری پہچان اور ہمارافخر ہے اورمسجد اقصیٰ کے بغیر قوم کی کوئی قدر نہیں۔

 

خالد مشعل نے کہاکہ  ہم مسجد اقصیٰ کے تباہ ہونے اور یہودیانےتک انتظار کریں؟ کیا آپ الاقصیٰ کے انجام کے منتظر ہیں جس طرح غزہ کی مساجد، ہسپتالاور گرجا گھروں کو مسمار کیا گیا؟

 

دشمن کو امریکیوںاور بعض مغربی ممالک کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کی کلین چٹ دی گئی ہے۔ دشمن ہمارےخلاف جمع ہوئے تاکہ غزہ کو تباہ کرنے کے لیے قابض دشمن کی کھلی حمایت کریں۔

 

انہوں نے کہا کہدنیا صہیونیوں کے مفادات کو اندھی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہمزاحمت کو کچلنے، حماس کو کچلنے، غزہ کی پٹی کو کچلنے اور اس عظیم مقبول انکیوبیٹرکو ختم کرنے میں کامیاب ہیں۔ مگر وہ غلط فہمی میں ہیں۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ یہ وہ جنگ ہے جو مسجد اقصیٰ سے شروع ہوئی اور غزہ جیت گیا۔ پھر ہم نےغزہ کے لوگوں سے یہ صیہونی انتقام دیکھا۔ پھر امریکا اس جنگ کی قیادت کرنے آیا امریکیصدر غاصب قابض دشمن کی مدد کررہا ہے اور اسے غزہ کو تباہ وبرباد کرنے کے لیے دشمنکو پیسہ اور اسلحہ دے رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہآج امریکا جنگ کی قیادت کر رہا ہے اور حماس کو کچلنے اور غزہ کے عوام کو ختم کر کےاپنے اہداف حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اگر وہ اپنی مرضی اور خواہش کےمطابق کامیاب ہو گیا تو خطے پر اپنا تسلط مسلط کر دے گا، لیکن اس خطے کے مسلمان اور عرب ممالک حوالے سےکہاں ہیں؟۔

 

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ غزہ آج اس تباہی، فاقہ کشی اور نقل مکانی کی کوششوں سے دوچار ہے۔نہتے فلسطینیوں پر عالمی جنگ مسلط کی گئی۔ فلسطینیوں پر ظلم میں امریکا اور مغربصہیونی ریاست کی پشت پر کھڑے ہیں اور جرائم میں مکمل قصورر وار ہین۔

 

انہوں نے میڈیاپر زور دیا کہ وہ واضح تصویر پیش کرے اور کرپٹ صہیونی میڈیا کے جھوٹے پیغام ناکامبنا دے۔

مختصر لنک:

کاپی