برطانوی خبر رساںادارے رائٹرز کے مطابق فلسطینی بارڈر پر ایک عہدے دار نے ہفتے کو بتایا کہ فلسطینیوںکے لیے امداد لے جانے والے ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اس امدادی قافلےمیں 20 ٹرک ہیں جو ادویہ، طبی سامان اور خوراک کی محدود مقدار لے جا رہے ہیں۔
ٹیلی ویژن پردکھائی گئی ویڈیوز میں امدادی ٹرکوں کو راہداری کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے جس سے ظاہر ہے کہ یہ تمام تیاری ٹرکوں کو مصر سے غزہ داخل ہونے کی اجازت کےسلسلے میں کی جا رہی ہے۔
اسرائیل میں امریکیسفارت خانے کہا ہے کہ غزہ مصر سرحد ممکنہ طور پر آج سنیچر کو کھل جائے گی اور اساقدام سے شاید غیر ملکیوں کو بھی غزہ چھوڑنے کا موقع مل جائے۔
سات اکتوبر کوتنازعے کے آغاز سے رفح کراسنگ بند تھی اور امدادی سامان سے لدے ٹرک منتظر تھے کہکب وہ غزہ میں داخل ہوسکیں، جہاں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چار ہزار سے زائداموات ہو چکی ہیں اور بڑی تعداد میں زخمی موجود ہیں۔
حماس کے حملے کےبعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی اور خوراک، پانی، ایندھن اور بجلی کی مکملبندش کر دی۔