اسرائیلی میڈیانے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ہونے والےدھماکے میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری طرف اسلامیجہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے طولکرم میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کیذمہ داری قبول کی ہے۔
فلسطینی میڈیا نےجمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں طولکرم میں نور شمس کیمپ کواگلے نوٹس تک بند فوجی زون قرار دے دیا ہے۔
رام اللہ میں کےنامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
انہوں نے بتایاکہ اسرائیلی فوج بیت لحم شہر کے قریب دہیشیہ کیمپ میں چھاپے اور گرفتاریاں کر رہیہے۔ ہمارے نامہ نگار نے مزید کہا کہ فوج نے الخلیل شہر کے علاقے العروب میں بھیچھاپہ مارا اور کئی فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
طولکرم میں اسرائیلیفورسز نے ایک نوجوان کو اس کے والد کا علاج کرنے سے روکنے پر قتل اور باپ کو زخمیکردیا۔
فلسطینی خبر رساںایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ16سالہ طحہ محمد کو طولکرم کے مشرق میں نورشمس کیمپ سے اس وقت قتل کیا گیا جب اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو اسے اسپتالمنتقل کرنے سے روک دیا۔ قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور شہریوں پر براہراست آتشیں گولیاں برسائیں۔