جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری گھناؤنا جرم،عالمی سطح پر شدید مذمت

بدھ 18-اکتوبر-2023

 

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کےایک ہسپتال پر گذشتہ شام اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی شدید بمباریکے نتیجے میں سیکڑوں افراد کی شہادت کے بعد عالمی سطح پر اس واقعے کی شدید الفاظمیں مذمت کی جا رہی ہے۔

 

ہسپتال پر حملےکے بعد مصر، اردن، لبنان، قطر، کویت، سعودی عرب، پاکستان ، ایران اور خطے کے دوسرےممالک نے اسے وحشیانہ جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

مصر کی وزارت خارجہکی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں نہتے فلسطینیوں پر بمباریانسانی حقوق ، بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے ہسپتال پر کی گئی بمباری میں نہتے بچے، خواتین اورعام شہری مارے گئے۔ یہ ایک گھناؤنا جرم ہے جسےکسی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتاہے۔

 

سعودی عرب نے غزہمیں ہسپتال ’’ الاھلی المعمدانی‘‘ پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کو گھناؤنا جرمقرار دے دیا۔ سعودی عرب کے علاوہ ترکیہ، عمان، قطر اور مصر اور دیگر ملکوں نے بھیاس انسانیت سوز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ہے۔ اسرائیلی فوج نے حملہ کرکےخواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں نہتے فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا ہے۔

 

جاری بیان میںکہا گیا سعودی عرب اس وحشیانہ حملے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتی ہے۔ یہ حملہ بینالاقوامی انسانی قانون سمیت تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزیہے۔ اسرائیل نے متعدد بین الاقوامی اپیلوں کے باوجود شہریوں کو مسلسل حملوں کانشانہ بنانا جاری رکھا جو قابل مذمت ہے۔

 

سعودی عرب نے کہایہ خطرناک پیشرفت بین الاقوامی برادری کو مجبور کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانیقانون کو لاگو کرنے میں دوہرے معیارات کو ترک کردیں۔

 

سعودی عرب نے غزہمیں پھنسے شہریوں تک خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے سعودی عرب اور تنظیموں کیجانب سے شروع کی گئی اپیلوں کے جواب میں فوری طور پر محفوظ راہداری کھولنے کا بھیمطالبہ کیا۔

 

اسرائیل کیسفاکانہ کارروائی پر رد عمل دیتے ہوئے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نےخبردار کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ایک ایسے خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جو خطے کو ناپسندیدہ نتائج کے ساتھ تباہی کی طرف لے جائے گی۔

 

شاہی عدالت کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ نے مزید کہا کہ عالمی برادریکو خونریزی کا سلسلہ بند کرانا چاہیے۔ یہ حملہ انسانیت کی توہین ہے۔ فلسطینی صدرکے ترجمان نے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری کو نسل کشی کا جرم اور انسانی تباہیقرار دیا۔

 

خلیجی ریاستوں نےاس بمباری کی شدید مذمت کی۔ متحدہ عرب امارات اور روس نے ہسپتال پر بمباری کے بعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کیوزارت خارجہ نے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور اتنے بڑے جانی نقصان پرگہرے افسوس کا اظہار کیا۔ منامہ میں بحرین کی وزارت خارجہ نے متاثرین کے اہل خانہاور پیاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

سلطنت عمان نےجاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے غزہ شہر کے ہسپتالپر بمباری کی صورت میں جو کچھ کیا گیا وہ جنگی جرم اور نسل کشی کی نمائندگی کرتاہے۔

 

دوحہ میں قطریوزارت خارجہ نے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ یہ وحشیانہ قتل عام بے۔ خلیج تعاون کونسل نے بھی سپتال پر وحشیانہ بمباری کیمذمت کی اور کہا کہ جو کچھ کیا گیا یہ اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کیسنگین خلاف ورزیوں کا کھلا ثبوت ہے۔

 

کینیڈا کی حکومتنے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کو وحشیانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی عالمی سطحپر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی