اسلامی تحریکمزاحمت حماس نے منگل کی شام کو ایک ہنگامی اپیل میں غزہ کی پٹی میں المعمدانی لاھلیہسپتال کے قتل عام اور اس نسل کشی کےخلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنےوالوں اور آزادی اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے کارکنوں اور عوام سے احتجاجکی اپیل کی ہے۔
حماس نے ایک بیانمیں کہا ہے کہ الاہلی العربی اسپتال (المعمدانی) میں فاشسٹ قابض فوج کے وحشیانہقتل عام کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینیشہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں مغربیکنارے اور 1948ء میں مقبوضہ فلسطین کے اندرونی حصے میں فلسطینی عوام اور پناہ گزین کیمپوں، تارکین وطن سے، ی عرب اوراسلامی اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے کہا کہ وہ اس گھناؤنے اسرائیلی جرم کےخلاف سڑکوں پر نکلیں اور اس جرم کی مذمت میں احتجاج کریں۔
خیال رہے کہگذشتہ شام اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے عرب الاھلی ہسپتال جسے المعمدانی ہسپتالبھی کہا جاتا ہے پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سو سے زاید نہتےشہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئےہیں۔