فلسطین میںمزاحمت کاروں نے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن طوفان الاقصیٰ آج اتوار کونویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔ اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے دشمن کےٹھکانوں پر راکٹ باری جاری ہے۔
ان راکٹ حملوں کےساتھ مزاحمتی فورسز کی طرف سے مخصوص حملے کیے گئے ہیں۔
دوسری طرفاسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ہونے والی اموات کیتفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ آٹھ روز میں فلسطینی مزاحمتکاروں کے حملوں میں 1500 سےزیادہ صہیونی ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
کل ہفتے کی شام القسامبریگیڈز نے "کسوفیم” اور "صفا سپورٹ” کے فوجی مقامات کے قریبدشمن فوج پر مارٹر گولوں سے بمباری کی۔
القسام بریگیڈزنے شہریوں کو نشانہ بنانے کا جواب دیتے ہوئے "یاد موردچائی” کے قریب مقبوضہ عسقلاناور دشمن کی فوجوں کے ٹھکانوں پر میزائل بیراج داغے۔ اس کے علاوہ”بن گوریونہوائی اڈے” پر راکٹ داغے گئے۔
قابض فوج نے گذشتہہفتے کی جھڑپوں سے اب تک 265 فوجیوں اور افسران کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جب کہصہیونی ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
حماس کے عسکریونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے ہفتے کی سہ پہر کو اعلان کیا کہ اس کے کمانڈوز کا ایک گروپ ہنیونس کے مشرق میں دیوار فاصل باڑکو عبور کرنے اور دشمن کی فوجوں کےایک ٹھکانے پر حملے میں کامیاب ہوگیا۔
القسام بریگیڈزنے ملٹری رپورٹ نمبر 8 میں تصدیق کی ہے کہ 3 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور جھڑپاب بھی جاری ہے۔
بمباری میں قسامبریگیڈ کے مزاحمتی جنگجوؤں کی کامیابی ایک بار پھر قابض افواج کے لیے ایک نئےدھچکے کا باعث بنی۔ یہ ابھی تک طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے صدمے اور ہولناکی کاسامنا کر رہی ہیں، جب 1200 سے زائد مزاحمتی جنگجوؤں نے سرحد عبور کرنے میں حصہ لیا۔انہوں نے سرحدی باڑ کے کچھ حصوں کو تباہ کردیا، فوجی مقامات اور بستیوں کا کنٹرولسنبھالا اور قابض فوج کے غزہ ڈویژن کو ختم کرنے کے بعد دشمن کو برسوں تک یاد رہنےوالا زخم پہنچایا۔
اسرائیلی چینل 13کے مطابق قابض افواج نے تسلیم کیا کہ القسام بریگیڈز نے حملے کے پہلے دن ایک فوجیہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔
ہفتے کو القسام بریگیڈز نےعام شہریوں کی نقل مکانی اور نشانہ بنانے کے جواب میں "عسقلان” پر میزائلبیراج سے بمباری کا اعلان کیا۔
دشمن نے اعتراف کیاکہ کبوتز نیریم کے حالیہ قسام بمباری کے نتیجے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے۔
القسام بریگیڈزنے شہریوں کی نقل مکانی اور نشانہ بنانے کے جواب میں "تل ابیب” پر میزائلبیراج سے بمباری کا اعلان کیا۔
اس نے غزہ کےشمال مشرق میں "جاورعام” میں قابض افواج کے ارتکاز اور میزائل بیراجوںکے ساتھ مقبوضہ سدروت پر بمباری کا بھی اعلان کیا۔
قابض فوج نےاعتراف کیا کہ سدروت میں راکٹ گرنے سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔