غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ علاقے میں صیہونی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 126 بچوں اور 88 خواتین سمیت 324 شہری شہید کیے گئےہیں جب کہ اس دوران 1788 فلسطینی شہری زخمیہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی طرفسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں 1018 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جارحیت کے متاثرین میں سے 66 فیصد بچے اور خواتینتھے۔
مقامی ذرائع نےکہا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے شمالی اور مغربی علاقوں پر پرتشددحملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں شہریوں کے گھروں،اسپتالوں اور عام شہریوںکے رہائشی ٹاورز کو نشانہ بنایا۔
بتایا گیا ہے کہچھاپے تل الھوی کے محلے اور ہلال احمر سے منسلک القدس ہسپتال میں مرکوز کیے گئےتھے، جہاں سینکڑوں خاندانوں نے قابض کی بمباری سے تحفظ کے لیے پناہ لی تھی۔
قابض طیاروں نےالرمل، الشاطی کیمپ کے آس پاس کے علاقوں اور انٹیلی جنس ٹاورز، الکرامہ اور الفیروزکے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، جس سے درجنوں مکانات اور رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
قابض طیاروں نےسودانیہ اور الواح کے علاقوں اور شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا کے مغربی اورشمالی علاقوں پر درجنوں میزائلوں سے بمباری کی۔
قابض ریاست کے طیاروںنے خان یونس کے مغرب اور مشرق میں متعدد گھروں کو نشانہ بنایا۔ اس شہر میں غزہ کیپٹی سے زبردستی بے گھر ہونے والے سینکڑوں خاندانوں نے پناہ لی تھی۔