جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں فدائی حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

جمعہ 13-اکتوبر-2023

 

مقبوضہ بیت المقدسمیں کی اولڈ میونسپلٹی کے قریب دو اسرائیلی پولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر زخمیہوگئے۔ جواب میں حملہ کرنے والے کو بھی مار دیا گیا۔

 

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نےفائرنگ کے واقعے کے بعد القدس کی اولڈ میونسپلٹی کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا اور دوسرامعمولی زخمی ہوا۔

 

اسرائیلی پولیسنے اعلان کیا کہ مشرقی القدس میں اس کے ایک مرکز پر باب الساھرہ کے قریب فائرنگ کیگئی تھی جس کے بعد حملہ آور کو مار دیا گیا۔ اس موقع پر علاقے میں سکیورٹی فورسزکے درجنوں اہلکار تعینات تھے۔

 

دوسری طرف عوامیمحاذ برائے آزادی فلسطین کے عسکری ونگ ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہداری قبول کی ہے۔

بیان میں فدائیحملہ کرنے والے خالد محتسب کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہکارروائی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی اور جنگی جرائم کا رد عمل ہے۔

 

خیال رہے کہ غزہکی پٹی پر چھ روز سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک ڈیڑھ ہزار فلسطینیشہید اور چھ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی